Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں کام کرنا خوش قسمتی

چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں کام کرنا خوش قسمتی

تلنگانہ سے عنقریب تلگودیشم و کانگریس کا صفایا ہوجائیگا، ہریش رائو
حیدرآباد ۔8 اپریل (سیاست نیوز) وزیرآبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں کام کرنا ہماری خوش قسمتی ہے کیونکہ مسٹر چندرشیکھر راؤ ایک انتہائی فعال و حرکیاتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ممتاز منصوبہ ساز بھی ہیں اور ان خوبیوں کے نتیجہ میں ہی کسی پرتشدد واقعہ و کسی اموات کے واقعات کے بغیر مختصر مدتی جدوجہد کے ذریعہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول میں کامیابی حاصل کی۔ اسی لئے ان کی قیادت میں کام کرنے کو وہ اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں۔ مسٹر ہریش راؤ نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ سے اب تلگودیشم پارٹی اور کانگریس پارٹی کا مکمل صفایا ہوجائے گا بلکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں کی ریاست تلنگانہ میں تاریخ بھی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک بھر میں آبپاشی پراجکٹس تعمیر کرنے کی مخالفت کرنے والی کوئی سیاسی پارٹی ہوتو وہ صرف اور صرف کانگریس پارٹی ہی ہے۔ علاوہ ازیں درج فہرست اقوام و قبائیل اور پسماندہ طبقات کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر ان طبقات کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی درج فہرست اقوام و قبائیل اور پسماندہ طبقات کی ترقی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ہمیشہ مخالفت کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے کیونکہ اگر یہ طبقات ترقی حاصل کریں گے تو کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کرلینے کا خدشہ لاحق ہوجائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT