Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں

چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں

نظام آباد میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں وزیر پنچایت جوپلی کرشنا راؤ کا خطاب
نظام آباد:18؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت سڑکوں کی تعمیر کیلئے 18 ہزار کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر پنچایت راج جو پلی کرشنا رائو نظام آبادضلع کے موڑتاڑ، ویلپور منڈلوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر جو پلی کرشنا رائو موڑتاڑ منڈل کے رامنا پیٹ سے پوپالا واگو بریج و چیک ڈیم کے تعمیری کاموں کا مشن بھاگیرتا نائب صدر پرشانت ریڈی کے ہمراہ انجام دیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر جو پلی کرشنا رائو نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے کئی ایک اسکیمات کو متعارف کیا ہے اور کسانوں کو باقاعدہ طور پر برقی کی سربراہی کو انجام دیتے ہوئے زراعت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت گھر گھر کو پانی فراہم کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور آئندہ انتخابات تک ہر گھر کو پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی اگر پانی فراہم نہ کرنے کی صورت میں آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ زرعی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے ایک لاکھ ایکر اراضی کو پانی سربراہ کیلئے اقدامات کیا جارہا ہے ریاست میں 200 سے زائد اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بالکنڈہ حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر کرشنا رائو نے کہا کہ 160 کروڑ روپئے سے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترقیاتی کاموں بوکھلاہٹ کا شکار تلگودیشم پارٹی پدیاترا کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے منصوبہ بند ہے ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری کئے گئے پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی بھی عوام سے خواہش کی۔ مسٹر جو پلی کرشنا رائو نے عہدیداروں سے ویلپور میں بات چیت کی اور جائیدادی ٹیکسوں کی وصولی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ویلپور میں ترقیاتی کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مشن بھاگیرتا کے نائب صدر نے اپنی تقریر میں جو پلی کرشنا رائو کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں دلچسپی دکھانے پر جو پلی کرشنا رائو سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT