Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / !چیف منسٹر کے سی آر علیل

!چیف منسٹر کے سی آر علیل

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بتایا جاتا ہے کہ علیل ہوگئے ہیں ۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ۔ تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر اور لو لگنے کے واقعات کے درمیان چیف منسٹر کی علالت بھی اسی گرمی کی وجہ ہوسکتی ہے ۔ ہفتہ کی شام انہیں بخار تھا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔ سی ایم او نے ان کے تمام سرکاری مصروفیات کو منسوخ کردیا ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ وہ اپنے فارم ہاوز میں آرام کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT