Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے فرزند کے ٹی آر ناستک

چیف منسٹر کے فرزند کے ٹی آر ناستک

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے تارک راما راؤ جو کہ ناستک تصور کئے جاتے ہیں اپنے والد کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے منعقدہ مہا چنڈی یگم سے اپنے آپ کو دور رکھا ہے ۔ تاہم چیف منسٹر کے بھانجہ اور وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ہر روز یہاں نظر آرہے ہیں ۔ کرتا اور پاجامہ زیب تن کئے ہوئے کے ٹی آر یگنیہ کے قریب ہریش راؤ سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔ چنا جیر سوامی اور پری پورنا سوامی کی آمد پر ان کا استقبال کرنے سے گریز کیا اور وہاں سے اچانک غائب ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT