Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چیف منسٹر کے فیصلہ کا خیرمقدم

چیف منسٹر کے فیصلہ کا خیرمقدم

کلواکرتی ۔/31جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلواکرتی سابق ایم ایل اے ایڈما کشٹا ریڈی نے اپنے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی چیف کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد دی اور ان کے فیصلہ کی خوب سراہنا کی ہے ۔ واضح ہو کہ ریاستی چیف منسٹر نے بی سی ہاسٹلس میں مقیم طلباء و طالبات کے ریاست بھر میں 16ہاسٹلس میں انٹر میڈیٹ تک تعلیم اور قیام کیلئے منظوری دی ہے جن میں کلواکرتی بی سی ہاسٹل بھی موجود ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب سے میری کوشش تھی کہ بی سی ہاسٹلس کے طلباء تعلیمی میدان میں ترقی کریں جس کیلئے میں نے کئی ایک مرتبہ نمائندگی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT