Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ مسلمانوں میں فروغ تعلیم کیلئے سنجیدہ

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ مسلمانوں میں فروغ تعلیم کیلئے سنجیدہ

جامعۃ المؤمنات کا تربیتی اجتماع، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد 21 مئی (راست) الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ نے جامعۃ المؤمنات مغلپورہ کے سالانہ ریاستی تربیتی اجتماع سے پس پردہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم سے ایک اچھے معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے اور قرآن مجید کا ایک حرف بھی قیامت تک تبدیل ہونے والا نہیں ہے اور اس کی تعلیم دینا بہت بڑی فضیلت اور ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی نے مزید کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسلمانوں میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو ہمیشہ خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ دینی تعلیم حاصل کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ اُنھوں نے جامعۃ المؤمنات کے امسال کے 309 فارغات، حافظات، عالمات، مفتیات، الدکتورات کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اسکالرس جامعۃ المؤمنات کو جناب محمود علی کے ہاتھوں اسناد و مقالے عطا کئے گئے۔ دو کتب بنام ’’مؤمنات اصول تفسیر‘‘ مصنفہ مفتیہ سیدہ عشرت بیگم، ’’موجودہ دور کے اہم مسائل‘‘ مصنفہ مفتیہ عاتکہ طیبہ رسم اجراء عمل میں لائی۔ مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سید شاہ نورالحق قادری صدر استقبالیہ نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ خیرمقدمی کلمات مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ اور کلمات تشکر حافظ محمد صابر پاشاہ نے ادا کئے۔ حافظ محمد کاظم حسین نقشبندی، مفتی عبدالواسع احمد صوفی، الحاج رحیم اللہ خاں نیازی، مولانا صلاح الدین قادری شریک رہے۔ اجتماع کا آغاز حافظہ محمد زرین رومانیہ کی قرأت، قاریہ شفا ناز کی نعت شریف سے ہوا۔ مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل نے کہاکہ مثالی شاگرد و طالب علم مستقبل اور نسل کا بہترین اثاثہ اور معاشرہ کے لئے امید کی کرن ہوتا ہے۔ شاگرد کی تعلیم کا بنیادی پتھر اس کا استاذ ہوتا ہے جو ایک نظر میں اسے بھانپ لیتا ہے۔ اس موقع پر فارغات، حافظات، عالمات، فاضلات، مفتیات الدکتورات مولویات کو بدست مہمان خصوصی اسناد عطا کئے گئے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ کوثر شیرین قادریہ، محترمہ عطیہ نورالحق، محترمہ فریدہ بانو، محترمہ نوشین سلطانہ، محترمہ محمدی سلطانہ، محترمہ زینت بیگم، محترمہ رومانہ اسحاق، محترمہ ملکہ بیگم، محترمہ معینہ بیگم، محترمہ متین النساء، محترمہ قمرالنساء، محترمہ حنیفہ پروین، محترمہ فوزیہ بیگم، محترمہ سعیدہ یوسف، محترمہ سنجیدہ تنویر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT