Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر گجرات روپانی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم

چیف منسٹر گجرات روپانی کابینہ میں قلمدانوں کی تقسیم

گاندھی نگر 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے آج اپنے وزرا میں قلمدانوں کی تقسیم عمل میں لائی اور انہوں نے اہمیت کا حامل داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے ۔ انہوں نے آج چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ روپانی کو کل چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا تھا ۔ انہوں نے آج اپنی وزارت کے پہلے کابینی اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے اپنے ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔ چیف منسٹر نے ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل کو ایک بار پھر فینانس کا قلمدان دیدیا ہے جو سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل نے واپس لے لیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT