Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر گجرات سے ہاردک کے مطالبات

چیف منسٹر گجرات سے ہاردک کے مطالبات

گاندھی نگر 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قید ہاردک پٹیل نے پٹیل برادری کیلئے کوٹے کے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرنے کیلئے چیف منسٹر گجرات کو 27 مطالبات کا ایک منشور پیش کردیا ہے۔ یہ مطالبات سربمہر لفافے میں پیش کئے گئے ہیں تاکہ ریاستی حکومت سے اس تنازعہ کے سلسلہ میں مفاہمت کی جاسکے۔ ہاردک پٹیل کے والد بھرت بھائی نے دیگر ثالثوں جیسے بی جے پی ایم پی پوربندر، وٹھل بھائی رڈاڈیا، پٹیل برادری کے طبقاتی قائد جئے رام ونس جالیا اور دیگر کے ساتھ چیف منسٹر سے ملاقات کرکے آج اُنھیں مطالبات کی فہرست داخل کی۔ موجودہ مذاکرات کے لحاظ سے حکومت کوٹہ احتجاج کے سلسلہ میں پٹیل برادری سے مفاہمت کی خواہاں ہے۔
اہم متنازعہ بلز کو روکنے پر
گورنر یو پی پر اعظم خان کی تنقید
لکھنو 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اعظم خان اترپردیش کے ریاستی وزیر نے گورنر یوپی رام نائک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے اہم بلز کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کی ہے اور اپنی منظوری دینے سے گریز کررہے ہیں۔ اعظم خان نے الزام عائد کیاکہ وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ پارٹی کے زیراثر کام کررہے ہیں۔ ایک بل یوپی نگر نگم ترمیمی بل 2015 گورنر کے پاس ایک سال سے زیرالتواء ہے جس کے ذریعہ میئرس کو مالیاتی بے قاعدگیوں کے لئے عہدہ سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT