Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی کی حلف برداری

چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی کی حلف برداری

GANDHINAGAR, AUG 7 (UNI):- Gujarat's new Chief Minister Vijay Rupani, (L) taking oath during the swearing in ceremony in Gandhinagar on Sunday. UNI PHOTO-71U

نتن پٹیل ڈپٹی چیف منسٹر ، آنندی بین کابینہ کے 9 وزراء نظرانداز
گاندھی نگر۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وجئے روپانی نے آج گجرات کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ نتن پٹیل نے ڈپٹی چیف منسٹر کا حلف لیا۔ آج منعقدہ تقریب میں بی جے پی کے کئی سرکردہ قائدین شریک تھے۔ پیشرو کابینہ میں شامل 9 وزراء کو برطرف کردیا گیا ہے جن میں سے اکثر کے تعلق سے یہ رائے پائے جاتی تھی کہ وہ چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کے وفادار ہیں۔ گورنر او پی کوہلی نے 60 سالہ روپانی اور پٹیل کو عہدہ و رازداری کا حلف دلایا۔ 8 کابینی درجہ کے وزراء بشمول نتن پٹیل اور 16 مملکتی وزراء نے بھی حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی وزرائے کونسل کی تعداد بشمول چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹر 25 ہوگئی ہے۔ تقریب حلف برداری مہاتما مندر میں منعقد کی گئی تھی۔ پیشرو آنندی بین پٹیل حکومت میں کابینہ کی سطح کے تین بڑے وزراء وزیر توانائی سوربھ پٹیل، جنگلات کے وزیر مگن بھائی پٹیل اور سماجی انصاف اورتفویض اختیارات وزیر رمنی لال ووہرا کو نئی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ اس کے علاوہ آنندي بین کابینہ میں وزرائے مملکت سطح کے چھ وزراء کو بھی ہٹا دیا گیا ہے جن میں سابق وزیر داخلہ رجنی پٹیل کا بھی نام شامل ہے ۔ دو سابق وزرائے مملکت کو کابینہ سطح کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں پیشرو اسمبلی کے اسپیکر گنپت وساوا اور نائب اسپیکر آتمارام پرمار کے علاوہ نئے چہرے کے طور پر چمن ساپریا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ وزیر مملکت کے طور پر آٹھ نئے چہروں کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔حلف برداری تقریب میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، مقامی بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ، پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال،مرکزی وزیر وزیر ہرش وردھن ، پروشوتم روپالا اور سابق وزیر اعلی آنندی بین پٹیل، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فرنویس ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹرسمیت کئی سیاستدان اور دیگر معزز لوگ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT