Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر گوا ، چھوٹی ریاستوں کی تشکیل کے حق میں

چیف منسٹر گوا ، چھوٹی ریاستوں کی تشکیل کے حق میں

پناجی ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : چھوٹی ریاستوں کی حمایت کرتے ہوئے چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پاریسکر نے کہا کہ گوا کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے بعد غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے ۔ ایک خبر رساں ادارہ کے ملازمین کی یونین کے سالانہ اجلاس عام سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر چھوٹی شئے خوبصورت لگتی ہے ۔ جب کہ میڈیا کے نمائندوں نے یہ سوال کیا کہ کیا وہ چھوٹی ریاستوں کی تشکیل اور انہیں درپیش چیلنجس کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے چھوٹی ریاستوں کے فوائد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا 1961 میں جب گوا کا قیام عمل میں لایا گیا اس وقت کے چیف منسٹر نے عوام کے اصرار پر کثیر تعداد میں سرکاری اسکولوں کا افتتاح کیا تھا اگر گوا کا مہاراشٹرا میں انضمام یا مرکزی حکومت کا زیر انتظامیہ علاقہ ہوجاتا تو یہ ممکن نہیں ہوتا ۔ کیوں کہ معمولی منظوریوں کے لیے ممبئی یا دہلی کے چکر لگانے پڑتے ۔ مسٹر لکشمی کانت پاریکر جو کہ سیاست میں داخلہ سے قبل ایک ٹیچر تھے کہا کہ گوا کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل ہونے کے بعد عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت کچھ کیا گیا ۔ چھوٹی ریاستوں کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر پاریسکر نے کہا کہ عوام کی خواہشات کی تکمیل بہ آسانی کی جاسکتی ہے جو کہ بڑی ریاستوں میں مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور مسائل ہونے کے باوجود ہر چھوٹی شئے خوبصورت لگتی ہے یہ دریافت کیے جانے پر مہاراشٹرا میں علحدہ ریاست ودربھا کی تشکیل کے لیے بی جے پی کے انتخابی وعدہ کو روبعمل کب لایا جائے گا ۔ مسٹر پاریکر نے کہا کہ میں عموماً دیگر ریاستوں کے معاملت میں دخل اندازی کا قائل نہیں ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT