Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / چیف منسٹر گوا کی راہول گاندھی پر تنقید

چیف منسٹر گوا کی راہول گاندھی پر تنقید

پاناجی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی پر ان کے حالیہ دورہ گوا کے بعد تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے کہا کہ ریاست میں راہول گاندھی کی موجودگی سے کئی پارٹی قائدین نے استعفی دیدیا ہے ۔ پارسیکر نے وجئے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کی گوا میں موجودگی کا اثر دیکھئے ۔ ان کی آمد کے پہلے ہی دن پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے استعفی پیش کردیا ہے ۔ چیف منسٹر کانگریس رکن اسمبلی مواون گوڈنہو کا حوالہ دے رہے تھے جنہوں نے 17 ڈسمبر کو استعفے دیتے ہوئے بی جے پی میںشمولیت اختیار کرلی ۔ اسی دن راہول گاندھی نے فٹورڈہ گاوں میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا ۔ پارسیکر نے کہا کہ راہول کی آمد کے دوسرے کانگریس کے سابق وزیر نے پارٹی سے استعفی دیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی کے کتنے قائدین آئندہ دنوںمیں علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔ سابق وزیر منوہر اسگاونکر نے بھی کل پارٹی سے استعفی دیتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ چیف منسٹر نے دعوی کیا کہ راہول گاندھی نے مقامی قائدین سے کہا تھا کہ وہ اس ریلی میں 50 ہزار افراد کو جمع کریں لیکن تمام کوششوں کے باوجود صرف چند ہزار افراد شریک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT