Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / چیف منسٹر یوگی نے وزراء کیساتھ یوگا ریہرسل کیا

چیف منسٹر یوگی نے وزراء کیساتھ یوگا ریہرسل کیا

LUCKNOW, JUNE 7 (UNI):- U P Chief Minister Yogi Adityanath and yoga guru Baba Ramdev paticipating in yoga practice session at Raj Bhawan in Lucknow on Wednesday, upcoming 'Yoga Diwas' or International Yoga Day held on June 21. UNI PHOTO-1U

لکھنؤ، 7جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آئندہ 21جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر مجوزہ یوگا پروگرام کیلئے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کے کابینہ رفقاء نے آج یہاں جم کر پسینہ بہایا۔ راج بھون میں صبح تقریباً چھ بجے سے شروع ہوئے یوگا میں گورنر رام نائک نے بھی حصہ لیا۔ یوگا گرو رام دیو کی قیادت میں تقریباً 45 منٹ چلے یوگا کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ، وزیر محنت سوامی پرساد موریہ، وزیر صحت سدھارتھ سنگھ، وزیر مہیندر سنگھ سمیت کئی وزیر موجود تھے ۔ اسٹیج پر گورنر نائک، چیف منسٹر یوگی، بابا رام دیو موجود تھے ۔ رام دیو کی ہی طرح یوگی ادتیہ ناتھ یوگا کرتے نظر آئے ۔ چیف منسٹر اترپردیش تو  کبھی کبھی بابا رام دیو سے بھی اس معاملے میں آگے نکلتے نظر آئے ، لیکن ان کے کئی وزراء کی حالت خستہ رہی، حالانکہ کچھ وزیر بہترین یوگا کر رہے تھے ۔ اس موقع پر گورنر نے یوگا کو زندگی کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری قرار دیا۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوگی ادتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا :’’ایک یوگی راج یوگی ہے جبکہ دوسرا مہایوگی۔ مہایوگی نے دنیا کو ہندستانی تہذیب کی پہچان کرائی۔ ہر شخص کو یوگ سے جوڑ دیا۔ 21 جون کو دنیا کے تقریباً 200ممالک ایک ساتھ یوگا کریں گے ۔ اپنے آباء و اجداد کو اس سے بہترین سوغات کیا دی جاسکتی ہے‘‘۔ اس مرتبہ ملک میں یوگا کا میگا پروگرام یوپی کے دارالحکومت لکھنو میں ہی ہونے والا ہے جس میں وزیراعظم مودی بھی شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT