Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / چیف منسٹر یو پی کے قافلہ کی کار کے سرقہ کی غلط فہمی

چیف منسٹر یو پی کے قافلہ کی کار کے سرقہ کی غلط فہمی

جھانسی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) جھانسی میں ضلع پولیس آج اس وقت عجیب صورتحال کا شکار ہوگئی جب ایک وائر لیس پیام ملا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے قافلہ کی ایک کار کا سرقہ کرلیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر جب یہا وکاس بھون میں ضلع عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہے تھے قریبی سرکٹ ہاوز کے کمپاونڈ میں ان کی کاروں کو پارک کیا گیا تھا ۔ وائر لیس پر ایک پیام موصول ہوا کہ قافلہ میں شامل ایک کار کا سرقہ کرلیا گیا ہے ۔ ایس پی دنیش سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ فوری گاڑی کی تلاش شروع ہوئی اور جلد ہی ٹریفک پولیس نے مطلع کیا کہ چونکہ اس گاڑی کو غلط مقام پر پارک کیا گیا تھا اس لئے اسے مختص مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائر لیس پیام گاڑی ڈرائیور کی اطلاع کی بنیاد پر دیا گیا تھا ۔ یوگی آدتیہ ناتھ آج صبح یہاں ایک روزہر دورہ پر پہونچے تھے ۔ انہوں نے ضلع ہاسپٹل کا اچانک دورہ کیا اور وہاں علاج و دوسری سہولتوں کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مریضوں سے بھی بات چیت کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT