Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چیف منسٹر15اگسٹ کو گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرائیں گے

چیف منسٹر15اگسٹ کو گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرائیں گے

حیدرآباد۔/10اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ 15اگسٹ کو ملک کی 70ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر تاریخی قلعہ گولکنڈہ پر صبح 10بجے قومی پرچم لہرائیں گے۔ ریاستی حکومت نے آج کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ریاستی وزراء اپنے حلقوں میں پرچم لہرائیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ورنگل میں، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ میدک میں، وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نظام آباد میں، وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشورراؤ کھمم، وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کریم نگر میں پرچم لہرائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT