Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیلسی نے مڈلزبرو کو 3-0 سے شکست دی

چیلسی نے مڈلزبرو کو 3-0 سے شکست دی

لندن۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میںچیلسی نے مڈلزبرو کو یک طرفہ مقابلہ کے بعد 3-0  گول سے شکست دے دی۔ ا سٹیمفورڈ برج لندن میں کھیلے گئے اہم میچ میں فتح کے بعد چیلسی کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے مقام کو مستحکم کر لیا ہے۔ میچ میں چیلسی کا پلڑا کھیل کے آغاز سے ہی بھاری دکھائی دیا۔ میچ کا پہلا گول کھیل کے 23  منٹ میں ڈسلوا کوسٹا نے کیا۔ دوسرا گول مارکس الونسو کی جانب سے کھیل کے 34  منٹ میں کیا گیا۔کھیل 65 منٹ میں نیمانجو میٹک نے تیسرا گول کر کے چیلسی کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اس فتح کے ساتھ چیلسی 84 نشانات کے ساتھ ٹیموں کے جدول پر سر فہرست آگئی ہے۔
ملرکا پیر چھوٹا بڑا ہونے کا انکشاف
نئی دہلی۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے یہ انکشاف کیا ہیکہ ان کا بایاں پیر دائیں سے قدرے بڑا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان پر ’’کلر ملر‘‘کا ٹیگ اس وقت چسپاں ہوا جب انہوں نے 2013  میں رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی۔انہوں نے کہا کہ  وہ بیٹنگ میں مصروف تھے کہ ان کی نظر بگ اسکرین پر پڑی جہاں کچھ شائقین ہاتھوں میں ’’کلر ملر‘‘کے پلے کارڈز لے کر بیٹھے ہوئے تھے اور وہاں سے یہ ٹیگ ان پر ہمیشہ کیلئے چسپاں ہوگیا۔ڈیوڈ ملر ان دنوں آئی پی ایل میں پنجاب کنگس الیون کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاہم انہیں ٹیم کیلئے بہتر مظاہروں کے مواقع زیادہ دستیاب نہیں ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT