Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / چیلسی چھٹی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن

چیلسی چھٹی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن

لندن ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیلسی نے ویسٹ بروم وچ کو 1-0 سے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا خطاب چھٹی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔ویسٹ بروم وچ کے میدان میں فیصلہ کن مقابلہ ہوا،چیلسی کے پاس خطاب جیتنے کا موقع تھا،پہلے ہاف میں چیلسی نے گیند پر قبضہ جمائے رکھا۔ اسٹرائیکرز نے متعد مرتب ویسٹ بروم وچ کے گول کیپر کو آزمایا لیکن کامیابی نہ ملی۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں چیلسی نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور 82 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی میچی بیٹشوائی نے میچ کا فیصلہ کن گول بناکر چیلسی کو چھٹا خطاب دلوا دیا۔ چیلسی نے 36 میچز میں 87 نشانات حاصل کئے جبکہ قریب ترین حریف ٹاٹنہیم کے 35 مقابلوں میں 77نشانات ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT