Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیلسی کو شکست‘مانچسٹر سیمی فائنل میں

چیلسی کو شکست‘مانچسٹر سیمی فائنل میں

نیویارک ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست ہوگئی ، چیلسی نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی اورسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیمفورڈ برج میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ تھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی آندرے ہریرا کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا ،پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب نہ رہی۔ دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں انگولو کونٹے نے شاندار گول داغ کر چیلسی کو برتری دلادی ، یہ برتری میچ کے اختتام تک قائم رہی ، چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT