Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپئنزٹرافی میں ہندوستانی بیٹسمینوں کا غلبہ

چیمپئنزٹرافی میں ہندوستانی بیٹسمینوں کا غلبہ

 

دبئی۔21 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کا خطاب پاکستان نے حاصل ضرور کیا ہے لیکن ٹورنمنٹ کے بیٹنگ شعبے میں ہندوستانی بیٹسمین چھائے رہے۔ مجموعی طور پر 10 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ بولروں میں حسن علی نئے میچ ونر بن کر ابھرے۔ پاکستان کے حسن علی ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں مجموعی طور پر 13وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی نے سب سے زیادہ ڈاٹ بالز پھینکیں۔ ٹورنمنٹ میں شکھر دھون نے پانچ اننگز میں سب سے زیادہ 338 رنز بنائے۔ روہت شرما 304 رنز کے ساتھ دوسرے، بنگلا دیش کے تمیم اقبال 293 رنز بنا کر تیسرے، ویراٹ کوہلی 258 رنز کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے جیو روٹ 258 رنز بنا کر پانچویں، فخر زمان 252 اور اظہر علی 228 رنز بنا کر بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 10 سنچریاں اسکور کی گئیں جن میں بنگلادیش کی طرف سے تین، ہندوستان اور انگلینڈ کی جانب دو، دو جبکہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی طرف سے فی کس ایک سنچری بنائی گئی۔ ہندوستانی اوپنر شکھر دھون اور روہت شرما، بنگلادیش کے تمیم اقبال، پاکستان کے فخر زمان، انگلینڈ کے جو روٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، بنگلادیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بنگلادیش کے محموداللہ سنچری بنانے والوں میں شامل ہیں۔ فخر زمان نے فائنل میں ہندوستان کے خلاف 92 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ایونٹ میں تیز ترین سنچری تھی۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن اور محموداللہ کے درمیان 224 رنز ایونٹ کی طویل ترین شراکت تھی۔ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف فائنل میں 338 رنز بنائے جو حالیہ میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ فائنل میں پاکستان کی 180 رنز سے کامیابی ایونٹ کی سب سے بڑی فتح تھی۔ وکٹوں کے اعتبار سے ہندوستان کی بنگلادیش کے خلاف 9 وکٹوں سے جیت ایونٹ کی سب سے بڑی فتح تھی۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 9 جبکہ پاکستان کے جنید خان اور انگلینڈ کے لیام پلنکیٹ نے فی کس8 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے جنید خان، ہندوستان کے بھونیشور کمار، جنوبی افریقہ کے ربادا، انگلینڈ کے جیک بال نے فی کس4 اوورز میڈن کرئے۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل ، پاکستان کے بابراعظم اور ہندوستان کے جڈ یجہ نے مجموعی طور پر فی کس 4 کیچ پکڑے۔ پاکستان کے اظہر علی اور ہندوستان کے کپتان کوہلی نے پانچ اننگز میں تین، تین، شکھر دھون، روہت شرما، پاکستان کے فخر زمان، بنگلادیش کے تمیم اقبال، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے مورگن اور الیکس ہیلز و بنگلادیش کے مشفق الرحیم نے فی کس دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔

سائنا اور سریکانت کی پیشقدمی
سڈنی ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن میں ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے نتائج ملے جلے رہے جیسا کہ سائنا نہیوال اور کڈمبی سریکانت نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو شکست ہوئی ۔ سریکانت نے چینی کھلاڑی کانچھویو کو جبکہ کوریا کی سونگ جی ہیان کو بآسانی 21-10, 21-16 سے شکست دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT