Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپئنز ٹرافی سیکوریٹی پر ہند۔پاک خدشات

چیمپئنز ٹرافی سیکوریٹی پر ہند۔پاک خدشات

برمنگھم ۔۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہوئے خود کش دھماکے کے بعد پاکستان اور ہندوستان  نے بھی یکم جون کو شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کردیا۔میڈیا کے مطابق ایونٹ کی دفاعی چیمپیئن ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر بم دھماکے کے بعد  سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی آفیسر کو ہنگامی طور پر انگلینڈ بھیج دیا ہے۔بورڈ کے قائم مقام صدر سی کے کھنا نے اس بات کی تصدیق کی کہ سیکیورٹی انچارج اور اینٹی کرپشن یونٹ کے کنسلٹنٹ نیرج کمار کو دھماکے کے فوری بعد انگلینڈ روانہ کردیا گیا تھا۔بورڈ کے ایک سینیئر عہدے دار نے کہا کہ نیرج کمار کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ جانا تھا تاہم حملے کے بعد انہیں قبل از وقت روانہ ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ انگلینڈ میں ان میدانوں کا دورہ کریں گے جہاں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو میچز کھیلنے ہیں اور وہاں سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔خیال رہے کہ نیرج کمار نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر ہیں اور گزشتہ برس ہندوستان میں ٹوئنٹی20  ورلڈ کپ کے دوران وہ سیکیورٹی چیف بھی تھے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے بھی کھلاڑیوں کو تنہا ہوٹل سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔
مانچسٹر یونائٹڈ نے پہلی مرتبہ یوروپا لیگ جیت لیا
اسٹاک ہوم۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مانچسٹر یونائٹڈ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ یوروپا کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ مانچسٹر یونائٹڈ کی جانب سے پال پوگبا نے کھیل کے اٹھارہویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ہینرک نے فٹبال کو نیٹ کی راہ دکھا کر برتری 2-0 کر دی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ آجیکس امبسٹراڈیم کی ٹیم کوئی گول اسکور نا کر سکی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT