Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپئنز ٹرافی کیلئے سری لنکائی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز

چیمپئنز ٹرافی کیلئے سری لنکائی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز

کولمبو۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکائی کرکٹ ٹیم میچوں کی تیاری کیلئے چھ روزہ ہائی انٹین سٹی پرفارمنس پروگرام میں حصہ لے گی۔ کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سری لنکا کے لئے اہم ایونٹ ہے۔ ٹیم منتقلی کے عمل سے گزر رہی ہے تاہم نوجوان اور انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلی سطحی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
کروشیا سائیکل ریس موڈولو نے جیت لیا
کروشیا ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ٹور آف کروشیا سائیکل ریس کا افتتاحی مرحلہ اٹلی کے سیچا موڈولو کے نام رہا۔ریس کا پہلا مرحلہ دوسوستائیس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ رائیڈرز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے خوب زرو لگایا۔ اٹلی کے سیچا موڈولو اور رومانیہ کے ایڈورڈ گروسو کے درمیان آخری گیارہ کلومیٹر میں سخت مقابلہ ہوا،سیچا موڈولو نے حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فنش لائن عبور کی۔ایڈورڈ گروسو .02 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT