Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی 15رکنی ٹیم کا انتخاب

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی 15رکنی ٹیم کا انتخاب

کراچی ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کیخلاف ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کامران اکمل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں دلاسکے گی۔ سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ سابق ونڈے کپتان اظہر علی کو انگلش وکٹوں میں اوپنر کی حیثیت سے احمد شہزاد کے ساتھ موقع دینے پر متفق ہوگئے ہیں لیکن کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو یکم جون کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے ٹورنمنٹ میں پاور ہٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ عمر اکمل کو خراب فٹنس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز جانے والی ٹیم سے خارج کردیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم سے اوپنر کامران اکمل، بیٹسمین آصف ذاکر اور اسپنر محمد اصغر کو خارج کردیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پندرہ رکنی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اس ٹیم میں تبدیلی 24مئی تک کی جاسکتی ہے۔24مئی سے ٹیمیں انگلینڈ پہنچنا شروع ہوجائیں گی جہاں وہ وارم اپ میچ کھیلیں گی۔ذرائع کے بموجب انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس فہرست میں کامران اکمل، آصف ذاکر اور محمد اصغر کا نام شامل نہیں ہے۔ جبکہ اظہر علی کو اوپنر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد کپتانی سے ہٹا کر سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تھے۔ اظہرعلی نے 31 ونڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ٹیم نے12میچ جیتے، 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتیں جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف وہ فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اب ان کو کامران اکمل کی جگہ ملی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے پندرہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حفیظ ، اور شاداب خان شامل ہوں گے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT