Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’ چیمپئن شماکر ‘‘کی بیٹی جینا شوماکر بھی چیمپئن بن گئی

’’ چیمپئن شماکر ‘‘کی بیٹی جینا شوماکر بھی چیمپئن بن گئی

جنیوا۔ 14اگست (سیاست ڈاٹ کام )فارمولا ون میں 7 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن مائیکل شوماکر کی بیٹی بھی ناقابل شکست نکلی کیونکہ جینا شوماکر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ انہوں نے سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ گھڑ سواری کے مقابلے یورپین ینگ رائیڈرز چیمپئن شپ 2016 میں پہلا مقام حاصل کرکے گولڈ میڈل پر اپنے نام کی مہبر ثبت کر لی۔ جینا کم عمری میں ہی یورپ بھر کے مقابلوں میں شرکت کر چکی ہیں اور ایف ای آئی یورپین چیمپئن شپ، ینگ رائیڈرز مقابلے سمیت متعدد مقابلوں میں کامیاب ہونے کا اعزاز پاچکی ہیں۔ حالیہ مقابلے میں سوئٹزر لینڈ میں انہوں نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آسان فتح حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT