Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / چیمپیئنز ٹرافی میں 34 کیمروں اورکرکٹ ٹریکنگ کا استعمال

چیمپیئنز ٹرافی میں 34 کیمروں اورکرکٹ ٹریکنگ کا استعمال

دبئی  ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کیلئے  34 کیمروں کے ساتھ ہر میچ کی کوریج کا اعلان کردیا ہے اورکرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ٹریکنگ کا استعمال بھی کیا جائے گا۔دنیا کی آٹھ بہترین ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا آغاز یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا اور ٹورنمنٹ کے تمام 15 میچوں میں 34 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔کرکٹ کی تاریخ کی اس اعلیٰ معیاری کوریج میں آٹھ الٹرا موشن ہاک آئی کیمروں، اسٹمپ کیمروں اور اسپائیڈرکیم کا استعمال کیا جائے گا جبکہ پہلی مرتبہ چھ پلیئر ٹریکنگ کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔18جون کو اوول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی یہ  کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکنالوجی سے بھرپور ایونٹ بن جائے گا۔آئی سی سی نے ایونٹ کے کمنٹری پینل کیلئے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹرز سمیت 15 مشہور و معروف ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں رکی پونٹنگ، مکالم، کمار سنگاکارا اور گرائم اسمتھ پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی وی پر تبصرے کرتے نظر آئیں گے۔کمنٹری پینل میں اس کے ساتھ ساتھ سوروگنگولی، سنجے منجریکر، شین وارن، مائیکل سلیٹر، ناصر حسین، مائیکل آرتھٹن، شان پولاک، رمیز راجہ،  ایان بشپ، سائمن ڈول اور اطہر علی خان شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT