Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چین، امریکہ کی ’’عصمت ریزی‘‘ کا مرتکب : ٹرمپ

چین، امریکہ کی ’’عصمت ریزی‘‘ کا مرتکب : ٹرمپ

شکاگو ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ امریکہ کو ’ریپ‘ کر رہا ہے۔ انھوں نے ریاست انڈیانا میں ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین ’دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑے سرقہ کا مرتکب ہوا ہے۔‘ ٹرمپ ایک عرصے سے چین پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اپنے سکّے کی قدر میں من مانے طریقے سے کم و بیشی کر کے اپنی برآمدات کو زیادہ مسابقتی بناتا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے امریکی کاروبار اور کارکنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے اتوار کو اپنی مہم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’ہم چین کو مسلسل اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک کو ریپ کرتا رہے، اور وہ یہی کر رہا ہے۔ ’ہم اس بات کو الٹ کر رکھ دیں گے۔ یہ مت بھولو کہ پتّے ہمارے پاس ہیں۔ ہمارے پاس چین سے کہیں زیادہ طاقت ہے۔‘ اپنے منشور میں ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ ’چین کے ساتھ زیادہ بہتر معاہدہ کریں گے جس سے امریکی کاروبار اور مزدوروں کو فائدہ ہو گا۔‘انھوں نے چار اہداف مقرر کیے جن میں چین کو فوری طور پر ’سکے میں ہیرپھیر کرنے والا‘ قرار دینا اور ’چین کی غیرقانونی برآمدی اعانت اور ماحولیات کے نرم معیار کا خاتمہ‘ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT