Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / چینائی اوپن کا 2 جنوری کو آغاز، رابرٹو کی شرکت

چینائی اوپن کا 2 جنوری کو آغاز، رابرٹو کی شرکت

چینائی، 21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 14کھلاڑی اسپین کے رابرٹو اگرت اور 48 ویں نمبر کے ابھرتے اسٹار بورنا کورچ نے ایئر سیل چینائی اوپن کے 22ویں ایڈیشن میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے ۔ مقابلہ کا آغاز 2 جنوری کو یہاں کے ٹینس اسٹیڈیم میں طے ہے ۔عالمی نمبر چھ کھلاڑی مارین سلچ نے تین سال بعد یہاں واپسی کا اعلان کیا ہے اور اس کے ایک دن بعد ہی رابرٹو اگرت اور بورنا کورچ نے بھی سیزن کے ابتدائی اے ٹی پی مقابلے کے لئے معاہدہ کر لیا ہے ۔ اگرت چینائی اوپن میں پانچویں بار حصہ لیں گے ۔اگرت نے اس سال بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ سلچ کو سخت چیلنج دینے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے ۔انہوں نے جنوری میں آکلینڈ اوپن اور فروری میں صوفیہ اوپن جیتتے ہوئے اس سال دو اے ٹی پی خطاب اپنے نام کئے ہیں اور ان کے کھاتے میں کل چاراے ٹی پی جیت چکی ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT