Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / چینائی ایئرپورٹ پر مسافر پروازوں کا آغاز

چینائی ایئرپورٹ پر مسافر پروازوں کا آغاز

چینائی۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں قومی ایئرلائنز سے درخواست وصول ہوئی ہے کہ چینائی ایئرپورٹ سے آج سے مسافر پروازوں کا آغاز کیا جائے اور ایئرپورٹ سے مسافروں کی پرواز حسب معمول اندرون ملک بحال کردی جائیں ۔ ایئرانڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اُس کی ایک چاٹرڈ پرواز جو پورٹ پلیر جارہی ہے اور ایک پرواز جو چینائی سے روانہ ہوگی اور ایک پرواز چینائی ایئرپورٹ پر اترے گی ۔ آزمائشی طور پر 10بجے دن شروع کردی گئی جب کہ ایئرانڈیا کا طیارہ AI-479چینائی ایئرپورٹ پر 1:40بجے اترا ‘ یہی طیارہ 2:45بجے دن نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT