Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / چینائی ایرپورٹ پر طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

چینائی ایرپورٹ پر طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

چینائی 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی سے کوالالمپور جانے والی ایمرجنسی ایرویز کی ایک فلائٹ کو آج اچانک ایک 61 سالہ مسافر کے قلب پر حملہ کے بعد یہاں اتار دینا پڑا۔ ایرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ فلائٹ بلند پرواز پر تھی۔ ایک مسافر نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس پر طیارہ کے عملہ نے ایرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور دوبئی کے متوطن اس مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شہر کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا۔
لاپتہ عالم دین کی تلاش کیلئے احتجاج
مظفر نگر 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک لاپتہ 35 سالہ عالم دین کی تلاش میں پولیس کی ناکامی کے خلاف آج کوال گاؤں کے مقامی مدرسہ میں سینکڑوں افراد نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ کئی ایک علماء بشمول مولانا نظیر احمد، مولانا ارشاد، مولانا مہتاب عالم نے مدرسہ میں اکٹھا ہوکر احتجاج کیا۔ مولانا سادات علی جوکہ راجستھان کے ایک مدرسہ میں استاد ہیں۔ چہارشنبہ کے دن سے لاپتہ ہیں وہ ٹکٹ ریزرویشن کروانے کیلئے مظفر نگر ریلوے اسٹیشن گئے تھے۔
دریں اثناء اس علاقہ میں سکیوریٹی کو سخت بنادیا گیا اور احتیاطی اقدام کے طور پر ویژنل آرمڈ کانسٹبلری (PAC) کو متعین کردیا گیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لاپتہ عالم دین کی تلاش کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کو مختلف مقامات روانہ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT