Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / چینائی بارش نے 115 سالہ ریکارڈ توڑ دیا : ناسا

چینائی بارش نے 115 سالہ ریکارڈ توڑ دیا : ناسا

واشنگٹن۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یکم اور 2 ڈسمبر کو ہندوستانی ریاست تملناڈو کے شہر چینائی میں بارش وسیلاب نے جو تباہی مچائی تھی، وہ اب ساری دنیا کو معلوم ہوچکا ہے کیونکہ 24 گھنٹوں کے دوران جتنی زیادہ بارش ہوئی، وہ 1901ء سے اب تک وہاں نہیں ہوئی تھی اور اس بارش نے 115 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بات ناسا نے بتائی۔ خلائی ایجنسی کیجانب سے ایک اینیمیٹیڈ نقشہ جاری کیا گیا جس سے بارش کی سیٹلائیٹ کی بنیاد پر پیمائش کی گئی ہے اور خصوصی طور پر یکم اور 2 ڈسمبر کی جنوب مشرقی ہندوستان میں ہوئی بارش کی پیمائش موجود ہے۔ تملناڈو میں جو سیلاب آیا وہ دراصل گزشتہ ایک ماہ سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا نتیجہ ہے جس نے چینائی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ بارش نے شدت اختیار کرنے سے پہلے ہی معمول سے زیادہ بارش کا موقف حاصل کرلیا تھا لیکن جب شدت پیدا ہوئی تو 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ناسا کی ارتھ آبزرویٹری نے اپنے بلاگ میں یہ تفصیل بتائی۔

TOPPOPULARRECENT