Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / چینائی سیلاب فیس بُک پر سیفٹی ، بٹن کارکرد

چینائی سیلاب فیس بُک پر سیفٹی ، بٹن کارکرد

چینائی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل نیٹ ورکنگ گروپ فیس بُک نے چینائی میں جہاں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ’’سیفٹی چیک‘‘ خصوصیت کو کارکرد بنادیا ہے۔ فیس بُک کے ہندوستان میں دوسرے سب سے زیادہ صارفین ہیں اور اس خصوصیت کے ذریعہ عوام کو یہ سہولت رہے گی کہ وہ سیلاب میں ’محفوظ‘ ہونے کے بارے میں سب کو واقف کراسکیں گے۔ فیس بُک پیج پر جب کوئی موقف کے بارے میں ’ہاں‘ پر کلک کرے تو اسکے تمام دوست احباب تک یہ پیام پہنچ جائیگا۔ گوگل نے بھی چینائی کے سیلاب پر ہوم پیج پر لنک فراہم کیا ہے جس سے عوام کو ریلیف کیمپس و دیگر تفصیلات سے واقفیت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT