Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / چینائی سیلاب متاثرین کیلئے شاہ رخ خان کا ایک کروڑ روپئے کا عطیہ

چینائی سیلاب متاثرین کیلئے شاہ رخ خان کا ایک کروڑ روپئے کا عطیہ

ممبئی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے چینائی کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور ٹیم دل والے کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔ 50 سالہ چینائی سوپر ایکسپریس اداکار نے چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا کو اس سلسلہ میں ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ چینائی میں یکم اکٹوبر کے بعد سے مسلسل بارش کے نتیجہ میں 245 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے اہم سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT