Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / چینائی سیلاب کو قومی آفت قرار دیا جائے : کانگریس

چینائی سیلاب کو قومی آفت قرار دیا جائے : کانگریس

نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پارٹی نے آج مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینائی میں خطرناک بارش اور پھر سیلاب کی صورتحال کو قومی آفت قرار دیا جائے ۔ واضح رہے کہ چینائی اور ٹاملناڈو و پڈوچیری کے کچھ علاقوں میں گذشتہ چند دن سے مسلسل بارش جاری ہے جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان راجیو گوڑا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر بہت مغموم اور رنجیدہ ہیں کہ 269 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ چینائی کی بارش کو قومی آفت قرار دیتے ہوئے راحت و امدادی کاموں میں تیزی پیدا کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چینائی کے حالات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ شہری علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ شہر صرف کمپیوٹر سے متعلق نہیںہونے چاہئیں بلکہ یہاں فطرت کا احترام بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے اس موقع پر نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹرریسپانس فورس پر کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے ۔
وزیرخارجہ سشماسوراج کا آئندہ ہفتہ دورہ پاکستان
اسلام آباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج توقع ہیکہ آئندہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گی جہاں وہ افغانستان پر علاقائی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ 9 ڈسمبر کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان معاون میزبانی کا رول ادا کررہا ہے۔ وزارت سطح کی اس کانفرنس میں پاکستان نے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کو مدعو کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT