Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چینائی سیکشن میں شدید بارش ٹرینوں کی منسوخی

چینائی سیکشن میں شدید بارش ٹرینوں کی منسوخی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے چینائی گڈور سیکشن میں شدید بارش اور ریلوے برجس پر خطرے کے نشان سے اوپر پانی کے بہاؤ کی بنا بعض ایکسپریس ٹرینیں مکمل طور پر ، بعض جزوی طور پر منسوخ اور بعض دیگر ٹرینوں کو ڈائیورٹ کیا ہے ۔ چینائی ۔ سی ایس ٹی ممبئی ایکسپریس کی چینائی سنٹرل سے روانگی کا شیڈول کل تھا اس کو منسوخ کردیا گیا ۔ ایک ریلیز میں ایس سی آر نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ٹرینیں جو 3 دسمبر کو منسوخ ہوئیں ان میں چینائی ایگمور دادر ایکسپریس ، چینائی سنٹرل ایس وی ڈی کترا ایکسپریس ، چینائی سنٹرل وجئے واڑہ جن شتابدی ایکسپریس ، وجئے واڑہ ۔ چینائی سنٹرل جن شتابدی ایکسپریس ، چینائی سنٹرل سنترا گچی ایکسپریس ، چینائی سنٹرل ہاوڑہ کورا منڈل ایکسپریس ، چینائی سنٹرل احمد آباد نوجیون ایکسپریس ، چینائی سنٹرل تروپتی ایکسپریس ، تروپتی ۔ چینائی ایکسپریس اور تروپتی ۔ چینائی سنٹرل ایکسپریس شامل ہیں ۔ مزید تین ٹرینیں کل منسوخ ہیں ۔ ان میں گوہاٹی ۔ چینائی سنٹرل ، وشاکھا پٹنم سائی نگر شرڈی اور سائی نگر شرڈی ، وشاکھا پٹنم شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ متعدد ٹرینیں ڈائیورٹ کی گئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT