Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / چینائی سے ٹکنیکل فلائٹس کا آغاز

چینائی سے ٹکنیکل فلائٹس کا آغاز

نئی دہلی5  ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارش سے متاثرہ چینائی ایرپورٹ سے ٹکنیکل فلائٹس کا آغاز ہوگیا ہے جہاں پر سیلاب کا پانی داخل ہوجانے پر چہارشنبہ سے طیاروں کی آمد و رفت معطل کردی گئی تھی۔ مرکزی وزیر مہیش شرما نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اگرچہ چینائی ایرپورٹ سے ٹکنیکل فلائٹس کا آغاز ہوگیا مگر ایرپورٹ کے بیسمنٹ میں ہنوز پانی جمع رہنے اور ٹرمنل بلڈنگ کو برقی کی سربراہی بحال نہ ہونے پر کمرشیل فلائٹس کا احیاء نہیں کیا جاسکا جبکہ طیاروں کی باقاعدہ آمد و رفت کیلئے مزید دو تین یوم درکار ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ آئی این ایس راجالی بحری اڈہ سے 4 کمرشیل فلائٹس کے ذریعہ 310 مسافرین کو منتقل کیا گیا جبکہ مختلف ایرلائنز کے 34 طیارے ایرپورٹ میں ہنوز پھنسے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT