Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / چینائی متاثرین کی مدد ،معراج خان ویمن ویلفیر سوسائٹی کی مساعی

چینائی متاثرین کی مدد ،معراج خان ویمن ویلفیر سوسائٹی کی مساعی

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (پریس نوٹ) معراج خان ویمن ویلفیر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے صدر و بانی معراج خاں نے چینائی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قدم اٹھایا ہے جو تباہ کن بارش و سیلاب کی بناء بے حد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کے گھر زیرآب آگئے۔ دوکانات ڈوب گئیں۔ ایسے میں ان کو غذا، طبی سہولتوں کی بے حد ضرورت ہے۔ ہمارے سماج کو ان کی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے آگے آنا ہوگا۔ ہم ٹیبلیٹس اور آئنٹمنٹس اور دیگر طبی سازوسامان جمع کررہے ہیں تاکہ ان متاثرین کی مدد کرسکیں۔ ہمارے سوسائٹی کے ممبرس چینائی میں موجود ہیں۔ براہ کرم اس کار فلاح میں ہماری مدد کسی بھی انداز میں کی جائے تو ہم ضرورتمندوں تک پہنچا دیں گے۔ پتہ ہے جمنا ٹاور، ملک پیٹ، فلیٹ نمبر 126 یا فون نمبر 9652421097 ، 9642811919 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT