Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / چینائی میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

چینائی میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

چینائی /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت چینائی اور مضافاتی علاقوں میں آج پانی کی سطح گھٹتی دکھائی دی، جس کے درمیان لوگ اپنی زندگی کی بحالی کے لئے جدوجہد کرتے نظر آئے، لیکن وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارشوں نے پھر سے سیلابی صورت حال کا خطرہ پیدا کردیا ہے، جب کہ پہلے ہی لاکھوں لوگ بدترین متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ بشمول پانی، برقی، دودھ وغیرہ کی شدید قلت سے پریشان ہیں۔ اس دوران ایک خانگی اسپتال ایم آئی او ٹی میں چہارشنبہ کو پیش آئے سانحہ کی اطلاع ملی ہے، جہاں اچانک برقی سربراہی منقطع ہونے کے نتیجے میں آئی سی یو میں آکسیجن کی سپلائی بند ہو گئی، جس سے 18 مریض اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق زائد از 30 نعشیں سرکاری رویا پیٹ اسپتال میں لائی گئی ہیں، جو شبہ ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کا شکار ہوئی ہیں۔ دریں اثناء نئی دہلی سے مرکزی حکومت نے تاملناڈو کے لئے راحت کاری کے تحت 17 ٹن غذائی اشیاء اور پانچ ہزار لیٹر دودھ بھیجا ہے۔ تاملناڈو کی حکومت نے عوام کے مفاد میں اتوار کو تمام بینکس کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT