Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چینائی میں بارش، متعدد ٹرینیں منسوخ

چینائی میں بارش، متعدد ٹرینیں منسوخ

حیدرآباد۔/18نومبر،  ( پریس نوٹ ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے گڈور۔ چینائی سیکشن پر تاڈا اور سلورپیٹ اسٹیشن کے مابین ریلوے برج پر پانی کی سطح خطرہ کے نشان سے اوپر ہونے، یلکرو اور وینکٹ گیری اسٹیشن  اور اسی طرح وینڈوڈو۔ کونڈہ گنٹہ اسٹیشن کے مابین پشتہ ٹوٹ جانے اور گنتکل ڈیویژن کے نندالور۔ منٹپم پلی کے درمیان ریل پٹری سے اترجانے کی وجہ سے 18نومبر کو 4ٹرینیں منسوخ کردی ہیں ان میں پٹنہ۔ بنگلورو سنگھا مترا ایکسپریس، مدورائی۔ دہرہ دون ؍ چندی گڑھ ایکسپریس، دھنباد ۔ الپوزہ ایکسپریس اور ممبئی سی ایس ٹی ۔ چینائی میل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 19نومبر کو جملہ 13اور 20نومبر کو 3ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT