Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / چینائی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

چینائی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

چینائی ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے ایک بڑے گودام میں آگ بھڑکنے سے متفرق اشیاء بشمول برقی آلات جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ 12 گھنٹوں تک طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شمالی چینائی کے نیو واشٹرمین شپ میں 10 ہزار مربع فٹ پر محیط گودام میں محتلف مصنوعات بشمول الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک اپلائینس ، پلاسٹک اشیاء ، لیڈ لائنس اور بیاٹریز اور کھلونے رکھے گئے تھے جہاں پر کل شب اچانک آگ بھڑکنے سے یہ تمام اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی تقریباً ایک درجن فائر انجنوں اور واٹر ٹینکرس کے ذریعہ 12 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT