Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / چینائی کیلئے سنگاپور کی امداد

چینائی کیلئے سنگاپور کی امداد

سنگاپور۔ 5 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور نے سیلاب سے تباہ چینائی کیلئے 75000 امریکی ڈالر عطیہ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اُمور خاجہ ویوین بالکرشنن نے چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کو مکتوب بھی روانہ کیا جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا ۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ سیلاب کی صورتحال بہت جلد بہتر ہوگی اور ریاست میں معمول کے حالات بہتر ہوں گے ۔ اس دوران سنگاپور کے چانگی اور چینائی کے مابین پروازیں بارش کے سبب ملتوی کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست ٹاملناڈو سیلاب کی زد میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT