Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / چینی اتھلیٹس : ریو اولمپکس کے پوڈیم پر شادی کی پیشکش

چینی اتھلیٹس : ریو اولمپکس کے پوڈیم پر شادی کی پیشکش

ریو ڈی جنیرو ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آپ نے دنیا بھر میں لوگوں کو مختلف طریقوں سے شادی کی پیشکش کرتے دیکھا یا سنا تو ضرور ہو گا لیکن برازیل میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں چینی اتھلیٹ کو اُن کے بوائے فرینڈ نے پوڈیم پر شادی کی پیشکش کر کے دنیا کو حیران کردیا۔ تین میٹر اسپرنگ بوٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی اتھلیٹ ہی زی کو اپنا میڈل وصول کئے چند لمحے ہی گزرے تھے کہ اُن کے بوائے فرینڈ ان کے سامنے جا پہنچے۔ تاہم اگلے ہی لمحے چینی ڈائیور کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب 25 سالہ کن کائی نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی پیش کی۔ اس موقع پر خوشی کے جذبات سے مغلوب ہی زی نے شرماتے ہوئے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپا لیا اور پھر اُن کے بوائے فرینڈ نے انگوٹھی پہنائی۔ چینی اتھلیٹ نے کہا کہ ہم دونوں چھ سال سے ساتھ ہیں لیکن مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ یہ مجھے آج شادی کی پیشکش کرے گا اور مجھے توقع نہیں تھی کہ میں اتنی جلدی شادی کر لوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کن کائی نے مجھ سے پوڈیم پر بہت ساری باتیں کہیں اور بہت وعدے کئے لیکن جس چیز نے میرے دل کو چھوا وہ یہ کہ میں نے سوچا کہ یہی وہ شخص ہے جس پر میں اپنی بقیہ زندگی کیلئے بھروسہ کر سکتی ہوں۔ کن خود بھی اتھلیٹ اور مردوں کے مقابلے میں برونز میڈل جیت چکے ہیں اور انہوں نے اس موقع پر اپنی گرل فرینڈ کو پھول بھی پیش کیا۔ یہ ریو اولمپکس میں شادی کا دوسرا پروپوزل ہے جہاں اس سے قبل گزشتہ دوشنبہ کو برازیل کی رگبی ٹیم کے کھلاڑی ایسادورا سرولا نے اپنی گرل گرینڈ مرجوری اینیا سے اولمپکس کے دوران منگنی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT