Monday , September 25 2017
Home / دنیا / چینی جوڑے نے آئی فون خریدنے کیلئے بچی کو فروخت کردیا

چینی جوڑے نے آئی فون خریدنے کیلئے بچی کو فروخت کردیا

بیجنگ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتہائی افسوسناک واقعہ میں ایک چینی جوڑے نے مبینہ طور پر صرف ایک آئی فون خریدنے کیلئے اپنی 18 ماہ کی بچی کو 3530 ڈالرس میں فروخت کردیا۔ سرکاری اخبار ’’پیپلز ڈیلی‘‘ نے اپنے آن لائن خبروں میں یہ رپورٹ پیش کی کہ ڈوان نامی شخص جو 18 ماہ کی بچی کا باپ تھا اور صوبہ فیوجین کا ساکن تھا، سوشیل میڈیا سائٹ QQ پر اپنی 18 ماہ کی بچی کے خریدار سے رابطہ قائم کیا تھا کیونکہ اسے رقم کی ضرورت تھی اور وہ ایک موٹر بائیک اور ایک آئی فون خریدنا چاہتا تھا جبکہ بچی کی ماں ژیاؤ پیچ متعدد مقامات پر جزوقتی ملازمت کیا کرتی تھی جبکہ اس کا شوہر (بچی کا والد) اپنا زیادہ تر وقت مختلف انٹرنیٹ کیفس  میں گزارا کرتا تھا اور اسی دوران QQ سوشیل میڈیا پر اس نے بچی کے خریدار کو پالیا۔ میاں بیوی کم عمر ہیں یعنی ان کی عمر صرف 19 سال ہے اور چونکہ ان کے پاس کوئی مستقل ملازمت اور مستقل آمدنی نہیں ہے تو انہوں نے نوزائدہ بچی کو بوجھ سمجھنا شروع کردیا، لہذا ایک ایسا موقع جب ڈوان کو ملا تو اس نے موقع غنیمت جانتے ہوئے بچی کو فروخت کردیا تاہم پولیس کو جب یہ اطلاع ملی تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT