Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / چینی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والے ہندوستانی امریکی کو سزائے قید

چینی سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے والے ہندوستانی امریکی کو سزائے قید

واشنگٹن۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی ہوٹل ڈیولپر کو امریکہ کی ایک عدالت نے 300 چینی شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں تین سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ چینی شہریوں نے ملزم کے ناکام 900 ملین ڈالرس کے تخمینہ والے پراجیکٹ میں اپنی بڑی بڑی رقومات مشغول کی تھی۔ شکاگو کی ایک عدالت نے 32 سالہ انشو سیٹھی کو قصوروار ٹھہرایا اور سزا سنائی۔ ملزم شکاگو کنونشن سنٹر کا بانی تھا اور 2011ء میں اس نے شکاگو کے اوہارے انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا جس کے بعد اس نے چینی شہریوں سے فی کس 5 لاکھ ڈالرس پراجیکٹ میں مشغول کروائے تھے۔ علاوہ ازیں ان سے اپنی کمپنی کی ایڈمنسٹریٹیو فیس کے طور پر 41,500 ڈالرس مزید حاصل کئے تھے، تاہم پراجیکٹ صرف کاغذی تیاری کی حد تک ہی رہا اور شروع نہیں ہوسکا۔

 

انڈونیشیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب، اسکولس کو تعطیلات
جکارتہ۔22فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت ملک کے کئی حصوں میں ہوئی موسلادھار بارش کے  بعد سیلاب آ گیا ہے ۔ دی جکارتہ آبزرویٹري نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ دو دن سے ملک میں زبردست بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے  دارالحکومت جکارتہ سمیت ملک کے کئی حصوں میں سیلاب آ گیا ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT