Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / چینی سیاح کا مسروقہ بیاگ برآمد ‘ سارق گرفتار

چینی سیاح کا مسروقہ بیاگ برآمد ‘ سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 جولائی (سیاست نیوز) تاریخی چو محلہ پیالس سے چینی سیاح کے بیاگ کے سرقہ میں ملوث ایک شخص کو حسینی علم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ علیم الدین عرف محسن ساکن تالاب کٹہ جو شمس آباد ایرپورٹ میں سوپر وائزر کا کام کرتا ہے یکم جولائی کو وہ چو محلہ پیالس آیا تھا ۔ یہاں اس نے ایک سیاح کا بیاگ باب الداخلہ کے قریب رکھا ہوا دیکھ کر سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگیا ۔ چینی سیاح سیولیو نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ بیاگ میں پاسپورٹ و دیگر اشیا موجود تھے ۔ پولیس حسینی علم نے سرقہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نشاندہی کرکے اسے کل رات دیر گئے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے علیم کے قبضہ سے مسروقہ بیاگ برآمد کرکے چینی سیاح کو اس کا پاسپورٹ حوالہ کردیا ۔ اے سی پی چارمینار کے اشوک چکرورتی نے سیولیو کو پاسپورٹ حوالہ کیا جس کے نتیجہ میں سیاح نے حیدرآباد سٹی پولیس کی ستائش کی ۔

 

TOPPOPULARRECENT