Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / ’ چینی فوجی توسیع سے ہندوستان کو پریشانی کی ضرورت نہیں ‘

’ چینی فوجی توسیع سے ہندوستان کو پریشانی کی ضرورت نہیں ‘

بیجنگ ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ مالدیپ کے نئے قانون کے تحت بیرونی ممالک کو اراضیات حاصل کرنے کی اجازت کے پیش نظر چین کی فوجی توسیع کے اندیشوں سے ہندوستان کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ سمندر پار بحری اڈے قائم کرنا چین کی پالیسی نہیں ہے بلکہ اس ( چین ) کے ادارے مالدیپ میں حاصل کی جانے والی اراضیات کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کریں گے ۔ مالدیپ نے حال ہی میں ایک قانونی ترمیم کے ذریعہ ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے والے بیرونی اداروں کو مخصوص مقامات پر اراضی کی ملکیت فراہم کرنے کی گنجائش پیدا کی ہے ۔ لیکن یہ شرط بھی ہے کہ ان کی طرف سے فروغ دئیے جانے والے علاقہ میں کم سے کم 70 فیصد سمندری حصہ بھی شامل کیا جائے ۔ سرکاری اخبار ڈیلی اسٹار نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چین کی فوجی توسیع پسندی کے اندیشوں پر فکر مند نہیں ہونا چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT