Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / چینی نژاد امریکی شہری کو ایران میں سزائے قید

چینی نژاد امریکی شہری کو ایران میں سزائے قید

دبئی، 17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی ایک عدالت نے پرنسٹن یونیورسٹی کے گریجویٹ چینی نژاد امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دس سال قید کی سزائی سنائی ہے ۔ یہ اطلاع ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے آج دی ہے ، جو کہ ایران میں دوہری شہریت رکھنے والے جاسوس کا تازہ ترین معاملہ ہے ۔ ایرانی عدلیہ کی سرکاری ویب سائٹ میزان پر بتایا گیا کہ شیوے وانگ (37) کوتحقیق کرنے کے نام پر جاسوسی کرنے کا ملزم پایا گیا ہے ۔ شیوے وانگ کی پیدائش چین میں ہوئی تھی مگر اس نے امریکی شہریت حاصل کرلی تھی۔ اس کو جولائی 2016 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا ، جب وہ ایران سے واپس لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT