Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی،13اگست (سیاست ڈاٹ کام)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور وہ کچھ ہی وقت کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کریں گے ۔ کل ہندوستان پہنچے مسٹر وانگ نے اس سے پہلے گوا میں وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر اور گورنر مردیلا سنہا سے ملاقات کی تھی۔گوا کی کے دورے کے دوران انہوں نے اس سال اکتوبر میں ہونے والے برکس اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔مسٹر وانگ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب جوہری فراہمی کرنے والے گروپ (این ایس جی ) میں ہندوستان کی رکنیت کی راہ میں خود چین کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تلخی آگئی ہے ۔قبل ازیں چین نے اقوام متحدہ میں پاکستانی دہشت گرد مسود اظہر پر پابندی لگانے کی ہندوستانی کی تجویز پر ویٹو کر دیا تھا۔ان واقعات کے جواب میں ہندوستان نے چین کے علحیدگی پسندایغور مسلم رہنماؤں کو دھرم شالا میں ایک کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے ویزا دے دیا۔ساتھ ہی ہندوستان نے چین سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے ساتھ کام کرنے والے تین ہندوستانی صحافیوں کے ویزا کی مدت میں اضافہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT