Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / چینی پٹاخوں کا بائیکاٹ کریں مرکزی وزیر ہرش وردھن کا مشورہ

چینی پٹاخوں کا بائیکاٹ کریں مرکزی وزیر ہرش وردھن کا مشورہ

نئی دہلی17اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ماحولیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے دیوالی پر چینی پٹا خے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ انسانی صحت اور ماحول کے لئے مضر تمام قسم کے پٹاخوں کی جگہ مستقبل میں آلودگی سے پاک پٹاخے تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ڈاکٹر ھرش وردھن یہاں مہینے بھر چلنے والے ’ہرت دیوالی سوچھ دیوالی‘ ابھیان کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو تمام قسم کی آتش بازی انسانی صحت اور ماحول کے لئے مضر ہیں لیکن چینی پٹا خے میں خاص طور پر انتہائی خطرناک کیمیکل موجود ہوتاہے ۔ ان پٹاخوں کی فروخت پر پابندی ہے لیکن اسمگلنگ کے ذریعے یہ بازاروں میں کثرت سے پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں یہ عام لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انہیں نہ خریدیں اور ان کا بائیکاٹ کریں۔اس سوال پر کہ اگر حکومت ملک میں بننے والے پٹاخے کو بھی ماحولیات کے لحاظ سے نقصاندہ مانتی ہے تو ان پر پابندی کیوں نہیں لگا دیتی، ڈاکٹر ہرشورددھن نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔ کوئی بھی فیصلہ لیتے وقت عام لوگوں کے جذبات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ اس لئے حکومت نے ایک درمیانی راستہ نکالا ہے ۔ اس کے لئے آلودگی سے پاک پٹاخے بنانے کا منصوبہ ہے۔

این جی او کو زمین الاٹمنٹ کے معاملے میں کجریوال کی مرکز پر تنقید
نئی دہلی17اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر کافی عرصے سے خاموش دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج اپنی خاموشی توڑتے ہوئے مملکتی وزیر کھیل کود وجے گوئل کی رضاکار تنظیم کو مبینہ زمین الاٹمنٹ کے تنازعہ میں مرکز پر تنقید کی ۔کجریوال کے میڈیا صلاح کار ناگیندر شرما نے ایک انگریزی اخبار کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیش کیا۔ اس خبر میں گوئل کی تنظیم کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مبینہ زمین الاٹمنٹ کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے اس ٹویٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پھرسے ٹویٹ کیا اور خاموشی توڑتے ہوئے مرکز پر لفظی حملہ کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT