Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / چینی کانچ کے پل میں شگاف پر دہشت

چینی کانچ کے پل میں شگاف پر دہشت

بیجنگ ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جوش و ولولہ کے متلاشی سیاح آج دہشت کی گرفت میں آ گئے جبکہ 3450 فیٹ بلند پہاڑ کی چوٹی سے شہر کو مربوط کرنے والا کانچ کے پل میں شگاف آ گیا۔ یہ پل چین نے تعمیر کیا تھا۔ حال ہی میں تعمیر کردہ کانچ کے پل پر سینکڑوں سیاحوں کا ہجوم جمع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس میں شگاف پیدا ہوگئے۔ ایک ہفتہ طویل قومی تعطیلات کا آج آخری دن تھا جس کی وجہ سے ملک گیر سطح سے لاکھوں چینی عوام بھی یہاں آئے ہوئے تھے۔ تفریحی مرکز یوان تائیشان کے ایک عہدیدار نے توثیق کی کہ پل ٹوٹ گیا ہے اور فی الحال بند کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT