Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / چینی کمپنی ’ لیو ‘ تلنگانہ میں ہزار کروڑ سرمایہ کاری کی خواہاں

چینی کمپنی ’ لیو ‘ تلنگانہ میں ہزار کروڑ سرمایہ کاری کی خواہاں

ہیوی پمپ سیٹس تیار کرنے کا یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی ‘ چیف منسٹر سے کمپنی حکام کی ملاقات
حیدرآباد 8 ستمبر پی ٹی آئی ) چین کی ہیوی ڈیوٹی پمپ تیار کرنے والی مشہور کمپنی لیو گروپ نے تلنگانہ میں ایک پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس میں تقریبا 1,000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ان دنوں چین کے دورہ پر ہیں اور وہ وہاں چینی کمپنیوں کے عہدیداروں اور اعلی حکام سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چیف منسٹر چین میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کرنے والے ہیں جو کل ڈالیان میں منعقد ہونے والا ہے ۔ صدر نشین لیو گروپ آف کمپنیز لیو وانگ نے آجن چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی اور کمپنی کی جانب سے تلنگانہ میں ہیوی ڈیوٹی پمپس کی تیاری کے ایک یونٹ کے قیام کے تعلق سے دلچسپی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ میں تقریبا 1,000 کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کی جساکتی ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ چین کی 30 بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزْکیٹیو آفیسروں نے آج چیف منسٹر اور ان کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ یہ کمپنیاں لیاننگ اسٹیٹ میں واقع ہیں ۔ ان عہدیداروں نے ریاستی وفد کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ ہندوستانی سفیر برائے چین اشکو کانٹھا نے چیف منسٹر کو چین کی موجودہ صورتحال اور چینی کمپنیوں کے امکانات اور ان کی سرمایہ کاری سے متعلق صلاحیتوں وغیرہ سے بھی واقف کروایا ۔ صدر چین کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت شینزین کونسل شینزین ( چین ) مسٹر جیناڈے یئی نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب میں کہا کہ شینزین میں موجود کمپنیوں نے بیرونی مارکٹوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور خاص طور پر وہ ہندوستان میں مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں۔ جیناڈے نے چیف منسٹر اور ان کے وفد سے خواہش کی کہ وہ 14 ستمبر کو شینزین کا دورہ کریں تاکہ باہمی مفاد کے حامل تجارت و سرمایہ کاری کے تعلق سے تبادلہ خیال ممکن ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT