Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / چین : اسکولس میں مذہبی سرگرمیوں پر امتناع

چین : اسکولس میں مذہبی سرگرمیوں پر امتناع

بیجنگ 6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )شمال مغربی چین میں کے جی اسکولس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپس میں مذہبی سرگرمیوں پر امتناع عائد کردیں۔ یہ احکام ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جاری کئے گئے ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کمسن لڑکی قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہے ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر انتہائی مقبول ہوا تھا ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کا ایک گروپ کلاس روم میں بیٹھا ہوا ہے اور ایک لڑکی سیاہ ہیڈ اسکارف باندھے ہوئے ہے اور وہ قرآن شریف کی آیات کی تلاوت کر رہی ہے ۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے ساؤتھ چائنا پوسٹ نے یہ اطلاع دی ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کون سے کندرگارٹن اسکول میں یہ ویڈیو تیار کیا گیا ہے ۔ تاہم اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر 2014 میں اپ لوڈ کیا گیا تھا ۔ چین میں محکمہ تعلیم کے حکام نے اس بات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اسکولس میں مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT