Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / چین انسان بردار خلائی مشن لانچ کرے گا

چین انسان بردار خلائی مشن لانچ کرے گا

بیجنگ، 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین نے 2022 تک خلا میں انسانوں کے رہنے کے قابل خلائی مرکز (اسپیس اسٹیشن) کی تعمیر کرنے کے اپنے اہم منصوبے کے تحت دو خلائی مسافروں کے ساتھ کل شینجو 11 خلائی مشن لانچ کرے گا۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا نے خلائی پروگرام کے افسر و پنگ کے حوالے سے بتایا کہ “خلا میں جانے والے دونوں سائنسداں پوری طرح صحت مند اور اچھی حالت میں ہیں، اور لانچ سے پہلے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ خلائی جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ) تیانگونگ -2 خلا ئی لیباریٹری کے لئے پرواز بھرے گا جہاں سائنسداں تقریبا ایک ماہ تک رہ کر خلا میں رہنے اور ایندھن بھرنے کے لئے ضروری طریقہ کار اور نظام کی جانچ کریں گے ۔ ساتھ ہی سائنسی تجربات بھی انجام دیں گے ۔چین نے گزشتہ ماہ اپنے دوسرے تجرباتی مرکز لیبارٹری تیانگونگ -2 کو لانچ کیا تھا۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جنپنگ نے ملک کو ایک خلائی طاقت کے طور پر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی کے پیش نظر چین نے اپنے شہری مقاصد کے لئے سیٹلائٹ میزائل نظام کا بھی تجربہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT